نوجوت سنگھ سدھو کو الیکشن میں شکست، ارچنا پورن کی نشست خطرے میں پڑگئی، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

ممبئی (آئی این پی) سابق کرکٹر اور کپل شرما شو میں لوگوں کو ہنسانے والے سدھو کو الیکشن میں شکست پر سوشل میڈیا پر ارچنا پورن پر میمز وائرل ہونے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی چار ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر جہاں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری تھی وہیں اب اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو الیکشن میں مصروف تھے اور اسی وجہ سے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سدھو جی کی کرسی سنبھال لی تھی۔

تاہم اب نوجوت سنگھ سدھو کو الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ارچنا پورن کو کامیڈی شو میں سدھو کی کرسی چھوڑنی بھی پڑ سکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا ہر ارچنا پورن کی جاب کو لے کر میمز کی بھرمار ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ اب ارچنا پورن کی جاب خطرے میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں