ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہے۔

دس گرام سونےکا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1676 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں