ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں، وزرائے تعلیم کانفرنس آج شیڈول

کورونا کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے یا کھلے رکھنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا، وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس آج شیڈول ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کورونا وائرس اور اومی کرون کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کے سبب 2 کالجز پہلے ہی بند کئے جا چکے ہیں۔ محکمہ صحت کی سفارش کے بعد گرلز ماڈل کالج ایف 6 ٹو اور جی 6 ون کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید سات افراد جاں بحق اور 4 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 19ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 884 ہے۔ ملک میں 13لاکھ 32 ہزار 487 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 63 ہزار 584 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق چار ہزار 340 نئے کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ سات ایک ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں