ملک بھر میں کورونا کے 52 کیسز رپورٹ، 41 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (آئی این این) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، 52 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 53 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 52 نئے مریضوں میں وباء کی تشخیص ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں