ملک بھرمیں انسدادقومی پولیومہم کا آغاز

بچوں کو قطرے پلانے کی سال کی پہلی قومی مہم آج ملک بھر میں شروع ہوئی، مہم کے دوران پانچ سال تک عمرکے بچوں کو پولیو کے مہلک مرض سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ صحت محافظ، بچوںکو ان کے گھروں پرقطرے پلانے کے لئے اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پرقومی صحت سروسزکے وزیرعبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان نے پولیو کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پولیو کا وائرس اب صرف خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کے چھوٹے حصے تک محدود ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک پولیووائرس کے مکمل خاتمے کے قریب پہنچ چکاہے۔

قومی ہنگامی امدادی مرکز کے رابطہ کارڈاکٹرشہزادبیگ نے کہاکہ پولیو سے بچائوکی مہم کے دوران زیادہ خطرے والے اضلاع کوترجیح دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں