محکمہ موسمیات نے سردی سے متعلق ایک اور اہم پیشگوئی کر دی

 کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات سے دوبارہ سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات سے بلوچستان کی شمالی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے سے شہرمیں معمولی سردی یا خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ موسم میں تبدیلی کسی نئے سسٹم کے باعث نہیں ہوگی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 اورزیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں