سائنس کی ایجادات نے جہاں آسانیاں پیدا کی ہیں وہی بہت سے مسائل بھی جنم لینے لگے ہیں انہی میں مائیکروویو اوون بھی شامل ہے۔ یہ ایجاد کم وقت میں کھانا گرم کرنے یا پکانے کا کام انجام دیتی ہے۔ اسے زیادہ تر کھانا گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اس میں کھانا گرم کرنے کے لئے شیشے، پلاسٹک یا فوائل کو استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہاں یہ بات جاننا ضروری ہے کہ اس اوون میں کچھ پکوان ایسے ہیں جو گرم کرنے پر خراب ہوجاتے ہیں اور آپ کو بیمار کر سکتے ہیں۔
ابلے ہوئے انڈے
ان انڈوں کو چھیل کر یا بغیر چھلے اوون میں گرم کرنے سے گریز کریں۔ جب سخت ابلے ہوئے انڈوں کو مائیکروویو میں گرم کیا جاتا ہے، تو اندر کی نمی ایک چھوٹے پریشر ککر کی طرح ایک انتہائی بھاپ پیدا کرتی ہے، اور اس طرح انڈا خراب ہوسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ انڈے کوچھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر گرم کریں۔
پروسس شدہ گوشت
پروسس شدہ گوشت میں اکثر کیمیکلز اور پرزرویٹیو ہوتے ہیں جو ان کو زیادہ عرصے تک استعمال کے قابل بناتے ہیں ان کو مائیکرو ویومیں گرم کرنے سے یہ کھانے کو آپ کی صحت کے لیے بدترین ثابت بنا سکتے ہیں۔ جرنل آف ایگریکلچرل اینڈ فوڈ کیمسٹری میں تحقیق کے مطابق، پراسیس شدہ گوشت کو مائیکرو ویو کرنے سے اس میں آکسائڈائزڈ کولیسٹرول جیسی کیمیائی تبدیلیاں ہونے لگتی ہیں جوامراض قلب کا سبب بنتی ہے۔
چاول
فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی کے مطابق چاولوں مائیکرو ویومیں گرم کیا جاسکتا ہے لیکن بعض اوقات یہ فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتے ہیں۔ چاول میں ایک انتہائی مزاحم بیکٹیریا موجود ہوتا ہے، گرمی اس بیکٹیریا کو مار دیتی ہے، جس کے نتیجے میں بیضہ پیدا ہو سکتا ہے۔
انٹرنیشنل جرنل آف فوڈ مائیکرو بیالوجی کے مطابق۔ متعدد مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک بار جب چاول مائکروویو سے باہر آجاتے ہیں تویہ کمرے کے درجہ حرارت پررہنے کی وجہ ان میں ہیضہ کا سبب بننے والے بیکٹیریا جنم لینے لگتے ہیں۔
یہ دو قسم کی بیماری کا سبب بن سکتے ہیں: ایک قسم جس میں اسہال جبکہ دوسری جسے ایمیٹک ٹاکسن کہتے ہیں، متلی اور الٹی کا سبب بنتی ہے۔
چکن
مائیکرو ویوز کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کی حرارت بیکٹیریا کواکثر نہیں مارتی، کیونکہ مائیکرو ویوز اندر سے باہر کی بجائے باہر سے گرم ہوتی ہیں۔ اس طرح، جب یہ بیکٹیریا کے خلیات زندہ رہتے ہیں تو بعض بیکٹیریا سے متاثرہ کھانے میں بیماری پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
چکن جس میں سالمونیلا نامی بیکٹیریاں کا خطرہ موجود رہتا ہے، مائیکرو ویو کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ چکن کھانے سے پہلے، آپ کو اسے اچھی طرح پکانا ہوگا تاکہ تمام موجود بیکٹیریا ختم ہوجائیں۔ چونکہ مائیکرو ویو گوشت کے تمام حصوں کو پوری طرح یا یکساں طور پر نہیں پکاتا اس لیے بچ جانے والے بیکٹیریا جیسے سالمونیلا کے رہنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
ایک مطالعہ میں، 30 شرکاء میں سے جنہوں نے کچا گوشت دوبارہ گرم کیا، تمام 10 جنہوں نے مائیکرو ویو استعمال کیا وہ بیمار ہوگئے، جب کہ 20 جنہوں نے کڑاہی استعمال کی وہ ٹھیک تھے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کھانا پکانے کے دیگر طریقوں کے مقابلے میں مائیکرو ویو کرنے پر گوشت میں بہت سے بیکٹیریا زندہ رہ سکتے ہیں۔
سبزپتوں والی سبزیاں
اگرآپ پالک اور شلجم کو بعد میں کھانے کے لیے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اسے مائیکروویو کے بجائے روایتی اندا میں دوبارہ گرم کریں۔ کرنے کا ارادہ کریں۔ مائیکرو ویو میں گرم کرنے کی صورت میں نائٹریٹ (جو خود آپ کے لیے بہت اچھے ہیں) نائٹروسامینز میں تبدیل ہو سکتے ہیں، جو سرطان کا سبب بن سکتے ہیں مطالعات سے پتہ چلتا ہے۔