لاہور ہائیکورٹ کا اپنے ججز کی سالگرہ منانے کا فیصلہ

لاہور ہائی کورٹ نے کیک کاٹ کر اپنے حاضر سروس ججز کی سالگراہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار (پروٹوکول) اسد حفیظ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا۔

سرکلر میں کہا گیا کہ ‘چیف جسٹس تمام معزز ججز کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ اب سے حاضر سروس ججز کی سالگرہ چائے کے وقفے کے دوران کیک کاٹ کر منائی جائے گی’۔

سرکلر میں کہا گیا کہ سالگرہ کے لیے متعلقہ جج کی دستیابی کو مدِ نظر رکھا جائے گا اور کیک پرنسپل سیٹ پر ججز کے کامن روم یا بینچز پر کاٹا جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/ImranRiazKhan/status/1486683148477943813?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1486683148477943813%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1176444

سرکلر جس میں 22 جنوری 2022 کی تاریخ درج ہے، سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا اور عدلیہ کے ادارے پر تنقید کا باعث بن گیا۔

اس سلسلے میں ڈان سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ خرم چغتائی نے کہا کہ بظاہر ایسا سرکلر جاری کرنا غلط اور غیر مناسب مشورے کا نتیجہ ہے۔

ان کا خیال تھا کہ ایسے انتظامی فیصلوں کا کوئی سرکلر جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایڈووکیٹ خرم چغتائی نے کہا کہ سرکلر غیر ضروری ہے اور عوام کی اکثریت اور قانونی برادری نے اس کا خیر مقدم نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں