قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان، اولمپئن کلیم اللہ چیئرمین مقرر

لاہور: (آئی این این) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا،اولمپئن کلیم اللہ کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پانچ رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین 1984 لاس اینجلس اولمپکس کے فاتح کھلاڑی اولمپئن کلیم اللہ خان ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں اولمپئن ناصر علی، اولمپئن رحیم خان، لئیق لاشاری انٹرنیشنل اور اولمپئن شکیل عباسی شامل ہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں