فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

لاہور: (آئی این این) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت 1637ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2144روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 126800روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1590روپے اور دس گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1363.16 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں