فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے ملازمین نے تنخواہوں اور فیول الاونس میں اضافے کے مطالبات وفاقی حکومت کے سامنے رکھ دیئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے ملازمین نے تنخواہوں اور فیول الاونس میں اضافے کے مطالبات وفاقی حکومت کے سامنے رکھ دیئے ۔ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ایف بی آر کے تمام ملازمین کل 17 جون کو قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے اگر مطالبات پھر بھی حل نہیں ہوئے تو قلم چھوڑ ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک توسیع دیں گے ۔ ایف بی آر ملازمین کے ملازمین اس حوالے چیئر مین ایف بی آر کو تحریر طور پر آگاہ کرلیا ہے ملازمین کے مطابق حالیہ وفاقی بجٹ میں دیگر وفاقی اداروں آئی بی اور ایف آئی اے وغیرہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا جبکہ مذکورہ وفاقی اداروں کے ملازمین کے مختلف الاونسز میں بھی اضافہ کردیا ہے لیکن ایف بھی آر کے ملازمین ابھی تک تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے محروم ہیں جو کہ امتیازی سلوک کے مترادف ہے حکومت نے بجٹ سے پہلے ایف بی آر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو ایجنڈے میں شامل کیا تھا لیکن بجٹ اعلان کے دوران اضافے کو پس پشت ڈال دیا گیا ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ ریونیو جمع کرنے کے انتھک محنت کرتے ہیں اور ٹیکسز جمع کرتے ہیں اور ملک کے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ ملازمین ہر سال سخت محنت کرکے اور آمدن کی صورت ایک بہت بڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرتے ہیں لیکن بد قسمتی ایف بی آر کے اپنے ملازمین تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے محروم ہیں ملازمین کا مطالبہ ہے حکومت ملازمین کو بنیادی تنخواہ ( فائیو بیسک پے ) ، سپیشل ریوینیو الاؤنس اور گریڈ 17 اور اس زیادہ کے افسران کو 30 ہزار روپے تک فیول الاونسز دیا جائے بصورت دیگر تمام ملازمین کل 17 جون کو قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے اور اگر پھر بھی مطالبات پورے نہیں ہوئے تو قلم چھوڑ ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک بڑھائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں