فواد چودھری نے سپریم کورٹ بار کو ن لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سپریم کورٹ بار کو ن لیگ کی ذیلی تنظیم قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جواب پڑھ کر لگتا ہے سپریم کورٹ بار باڈی مسلم ن لیگ کے ماتحت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں بلکہ اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کے اس کردار سے عام وکیل نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلاء کاردعمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں