فرانس : پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر میکرون کا اتحاد اکثریت سے محروم

پیرس: (آئی این این) فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر میکرون کا اتحاد اکثریت سے محروم ہو گیا۔

پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے میکرون اتحاد کو دو سو اناسی نشستیں حاصل کرنا تھیں تاہم یہ الائنس پانچ سو ستتر میں سے صرف دو سو پینتالیس سیٹیں ہی بچانے میں کامیاب ہوا۔

بائیں بازو کے اتحاد نے ایک سو پینتیس نشستوں پر فتح کے جھنڈے گاڑے، انتہائی دائیں بازو کی قومی ریلی نے پارلیمانی انتخابات میں اناسی سیٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں