غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ المناک ہے اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ چیف سیکرٹری سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے متعلق کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں ہوا تھا۔ دھماکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھماکے میں وہی لوگ ملوث ہیں جو پاکستان کی ترقی برداشت نہیں کر سکتے تاہم پشاور دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتی ہیں اور ملک دشمن قوتوں سے آسڑیلوی ٹیم کی آمد برداشت نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں