عائزہ خان کے انسٹا گرام پر 11 ملین فالوورز ہو گئے

منفرد کرداروں سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنانے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر 11 ملین یعنی ایک کروڑ 10 لاکھ فالوورز حاصل کر لیے۔

ہم ٹی وی کے کئی میگا ہٹ ڈراموں میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر یہ سنگ میل حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں۔

عائزہ خان پاکستان کی ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ نت نئی تصاویئر کرتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں ایمن خان دوسرے نمبر پر ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 9.9 ملین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں