شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 7 کی تیاریاں تیز کر دی ہیں اور پاکستان سپر لیگ کی مینجمنٹ نے براڈ کاسٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی براڈ کاسٹرز کے عملے کو جلد بلائیں ، براڈ کاسٹرز نے غیر ملکی کریو کی ٹکٹیں کروا دیں ۔ 20 سے زائد غیر ملکی براڈ کاسٹرز آج رات کراچی پہنچیں گے جبکہ 15 سے20 غیر ملکی براڈ کاسٹرز کا عملہ کل کراچی پہنچے گا ۔غیر ملکی عملہ کراچی پہنچنے پر تین روز قرنطینہ کرے گا ، پی ایس ایل میچز کا سلسلہ 27 جنوری سے شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں