سینیٹر اعظم سواتی اسلام آباد سے گرفتار، سیشن عدالت میں پیش

اسلام آباد: (آئی این این) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔
اعظم سواتی کو رات 3 بجے ان اکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے نے 2 روز قبل اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ایف آئی اے نے اعظم خان سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، حفاظتی ضمانت 18 اکتوبر تک منظور کی گئی ہے۔
قبل ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اعتراضات نظر انداز کرتے ہوئے عدالت پیشی تک گرفتاری سے روک دیا اور عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں