سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 850 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 850 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 250 روپے ہوگئی ہےجبکہ10 گرام سونے کی قیمت728 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 382 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر ایک ڈالر کم ہوکر 1791 ڈالر فی اونس ہے۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں