سندھ میں کورونا کے مزید 2 ہزار 111 کیسز رپورٹ

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید دو ہزار111 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 35 ہزار 835 ہو گئی ہے۔

انفو نیوز حوالے سے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے مزید 15 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا سے ہونے والی کل اموات کی تعداد 7 ہزار 800 ہو گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں اس وقت کورونا کے 382 مریضو ں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ صوبے میں کورونا کے 25 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔

انفو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 1568 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 50 ہزار849 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں