سائرہ یوسف نے دوبارہ شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

لاہور: (آئی این این) پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے دوبارہ شادی کرنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ایک ویب شو میں اداکارہ سائرہ یوسف سے دوبارہ شادی کرنے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر سائرہ نے جواب دیا کہ “ہاں میں سوچتی ہوں کیونکہ شادی خوبصورت ہوتی ہے اور میرا خیال یہ ہے کہ انسان اکیلے زندگی کیوں گزارے؟ مجھے اس میں کوئی منطق سمجھ نہیں آتی”۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ “میں اس وقت ایک ماں ہوں، ظاہر ہے میری بیٹی بھی بڑی ہو جائے گی اور اس کی اپنی زندگی ہو گی اور میں دیکھنا چاہوں گی کہ وہ اپنے مطابق جیے۔

سائرہ یوسف کا مزید کہنا تھا کہ “میرا یہی خیال ہے کہ آپ کو زندگی گزارنے کے لیے ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے، اس سے آپ کی زندگی آسان ہوجاتی ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں