روسی بحریہ کو جلد ہائپر سونک میزائلوں سے لیس کر دیا جائے گا: صدر پیوٹن

ماسکو: (آئی این این) روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کی بحری فوج کو جلد ہائپر سونک میزائلوں سے لیس کر دیا جائے گا۔ وہ سینٹ پیٹرز برگ میں یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ یوم بحریہ کے موقع پر روسی بحری طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

روسی بحریہ کا عسکری طاقت کا شاندار مظاہرہ، یوم بحریہ کے موقع پر سینٹ پیٹرز برگ میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں روسی نیوی کے بحری اور فضائی اثاثوں کی بھرپور نمائش کی گئی۔

پریڈ میں روسی بحری جنگی جہاز، کشتیاں اور بحریہ میں شامل ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، جنگی صورت حال کے باوجود شہری پریڈ دیکھنے کے لیے امڈ آئے۔

صدر پیوٹن نے یوم بحریہ کے موقع پر روسی نیوی کو سپر سونک میزائلوں سے لیس کرنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ میزائلوں کی فراہمی آئندہ چند ماہ میں شروع ہو گی۔

دوسری جانب کریمیا میں یوم بحریہ کی تقریب کے دوران ڈرون حملہ کیا گیا جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے،، یوکرین نے ڈرون حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں