دو ایوارڈ شو، ونر ایک، ”دی پاور آف دا ڈاگ” کا جادو چل گیا

ایک دن میں دو ایوارڈز شو ہوئے اور دونوں میں ایک ہی فلم نے میلہ لوٹ لیا، بافٹا اور کریٹکس ایوارڈ شو میں فلم “دی پاور آف دی ڈاگ” نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔

برطانیہ میں 75ویں بافٹا ایوارڈ کی تقریب میں فلم “دی پاور آف دی ڈاگ” نے بہترین فلم اور نیوزی لینڈ کی فلمساز جین کیمپین کو بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا، بافٹا کی سات دہائیوں کی تاریخ میں جین ایورڈ جیتنے والی تیسری خاتون بن گئی ہیں۔

جبکہ دوسری طرف 2022 کے کریٹکس چوائس ایوارڈز کا بھی اعلان ہو گیا، اس سال بترین فلم کا خطاب ۔۔ دی پاور آف ڈاگ ۔۔ کے نام رہا، جبکہ ول سمتھ اور جیسیکا چیسٹن بہترین اداکار اور اداکارہ قرار پائے۔

بیسٹ اینیمیٹڈ فلم کی کیٹگری میں ۔۔ مچلز ورسس مشینیں ۔۔ نے ایوارڈ حاصل کیا، جب کہ جین کیمپئین کو ‘دی پاور آف دی ڈوگ’ پر بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ دیا گیا۔ سال کے بہترین گانے کا ایوارڈ ۔۔۔ نو ٹائم ٹو ڈائے ۔۔ کو دیا گیا۔

یاد رہے آسکر 2022 میں بھی فلم ‘دا پاور آف دی ڈاگ‘ سب سے آگے ہے، ستائیس مارچ کو ہالی ووڈ میں ہونے والی تقریب میں دا پاور آف دی ڈاگ 12 کیٹیگریز میں نامزد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں