خلائی سفر انسانوں میں خون کی کمی پیدا کرسکتا ہے

خلائی سفر انسانوں میں خون کی کمی پیدا کرسکتا ہے، کینیڈین اسپیس ایجنسی نے تحقیق جاری کردی۔

ریسرچ کے مطابق جیسے ہی لوگ خلا میں پہنچتے ہیں تو خون کے خلیات تباہ ہونے کا عمل ان کے بننے سے زیادہ تیز ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں 14 خلابازوں کو شامل کیا گیا جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے زمین پر واپس آئے تھے، مگر واپسی کے ایک سال بعد بھی ان میں خون کی کمی دیکھی گئی.

ماہرین کے مطابق انسانی جسم ہر سیکنڈ میں 20 لاکھ خون کے سرخ خلیات کو تباہ اور ان کی نقل بناتا ہے مگر خلا میں 30 لاکھ خلیات فی سیکنڈ ختم ہوتے ہیں، حتی کہ ورزش اور غذا سے خلائی سفر کے اس اثر کی روک تھام ممکن نہیں ہے۔

تحقیق میں مسائل کا حل نہیں بتایا گیا، صرف آگاہی دی گئی ہے کہ ڈاکٹروں کو خون کی کمی سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں