حکومتی اقدام سے اسمگلنگ و ہنڈی میں اضافہ ہوگا، تاجر متاثر ہوگا، ڈالر اب نہیں رکے گا: حماد اظہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے حکومتی فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارت پہ منفی اثرات پڑیں گے، حکومتی اقدامات سے لاکھوں تاجر و دکاندار متاثر ہوں گے، اسمگلنگ و ہنڈی میں اضافہ ہو گا اور مارکیٹ میں افراتفری پھیلے گی۔

حکومت نے گاڑیوں سے لے کر ٹشو پیپرز تک کی درآمد پر پابندی لگادی

نجی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے استفسار کیا کہ حکومت یہ بتائے کہ جن چیزوں کی درآمدات پر پابندی لگائی ہے ان کا امپورٹ بل میں کتنے فیصد حصہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ جتنی اشیا پر پابندی لگائی گئی ہے، ان کی سفارشات ہمارے پاس بھی آتی تھیں۔

سابق وفاقی وزیر حماداظہرنے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر اب نہیں رکے گا اور حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی سے 6 ارب ڈالرز کی بچت بھی نہیں ہو گی۔

انہوں ںے کہا کہ اس وقت لوگوں میں ابہام ہے کہ آپ کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہورہا ہے یا نہیں ہو رہا ہے؟ ڈیزل کی قیمت بڑھ رہی ہے یا نہیں؟ لوگ کنفیوژڈ ہیں کہ اسحاق ڈار لندن میں بیٹھ کر معیشت چلا رہے ہیں یا مفتاح اسماعیل اس کے ذمہ دار ہیں؟

6 ہفتوں میں معیشت تباہ کر دی گئی، شوکت ترین

نجی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو بے روزگاری اور غربت کا ڈیٹا دیا اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی، ان کے اعداد و شمار آپس میں نہیں مل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں