جنوری 2022 کے دوران مہنگائی میں اضافہ، اعدادوشمار جاری

نئے سال کے پہلے مہینے جنوری میں مہنگائی بڑھ گئی، دال مسور، دال چنا، دال ماش، چنے، پھل، موٹرفیول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران مہنگائی میں صفر اعشاریہ 39 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جنوری 2021ء کے مقابلے میں جنوری 2022ء میں مہنگائی کی شرح 12.96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جولائی تا جنوری 2021-22ء میں مہنگائی کی شرح 10.26 ریکارڈ کی گئی، جنوری میں دال مسور 6.13، چنے 4.79، اور پھل 4.11 فیصد، ایندھن 5.16، موٹر فیول 1.75، مائع ہائیڈروکاربن کی قیمتوں میں 1.29فیصد اضافہ ہوا۔

بیسن 3.82، دال چنا 3.44، دال ماش 3.37اور آٹا 1.28فیصد مہنگا ہوا، جنوری میں ٹماٹر 42.88، آلو 13.32، مصالحہ جات 7.50 فیصد، بجلی کے نرخ 2.52اور تعمیراتی سامان 0.08 فیصد سستا ہوا۔

ایک سال میں خوردنی تیل 54.33، ویجی ٹیبل آئل 47.4، مسٹرڈ آئل 46.68، دال مسور 41.3، پھل 28.35، چنے 24.7، گوشت 22.38 فیصد، چکن 17، دال چنا 15.67، بیسن 15.37، دال ماش 12.46، سبزیاں 11.58 فیصد، بجلی کے نرخ 56.20، موٹر فیول 36.22،جوتے 25اور لانڈری 22فیصد مہنگی ہوئی ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق ایک سال میں ٹماٹر 42، دال مونگ 25، پیاز4.39 اور مسالحہ جات 2.58 فیصد سستے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں