بھارتی لڑکی نے خود سے ہی شادی کر لی

بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لڑکی نے خود سے شادی کر لی۔

کشامہ بندو نامی لڑکی نے تمام رسمیں جن میں پھیرے اور سندور شامل ہیں پورے اہتمام سے سے کیے، اور اپنے آپ کی ہی دلہن بن گئیں۔

شادی کے بعد دلہن بنی کشامہ نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں بالآخر اب میں ایک شادی شدہ خاتون بن گئی ہوں۔ انہوں نے اپنی شادی کا دن 11 جون رکھا تھا ، لیکن کچھ مذہبی تنظیموں کی جانب سے مخالفت کرنے پر انہوں نے دو روز قبل ہی شادی کرلی، ان کو خطرہ تھا کہ کچھ لوگ ان کی شادی میں مسائل کھڑے کریں گے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کبھی کسی سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی تاہم انہیں دلہن بننے کا بے حد شوق ہے۔ اس لیے انہوں نے خود سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہو سکتا ہے کہ میں بھارت میں پہلی ایسی لڑکی ہوں جو خود سے شادی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان سے شادی کرتے ہیں جن سے ان کو محبت ہوتی ہے، تاہم مجھے خود سے محبت ہے اس لیے میں یہ قدم اٹھا رہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں