بس کمپنی کے ڈرائیور نے خاتون میزبان کا ریپ کردیا

بہاولپور کے 13 بی سی گاؤں میں نجی بس کے ڈرائیور نے ہوسٹس کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور اسلام آباد سے بہاولپور پہنچنے کے بعد ہوسٹس کو کسی غیر متعلقہ مقام پر لے کر گیا، ہوسٹس کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈرائیو نے اس کا ریپ کیا اور فرار ہوگیا۔

متاثرہ خاتون کی کی شکایت پر بغداد الجدید تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے تعزیرات پاکستان کی دفع377 شامل کی گئی ہے۔

پی آر او محمد اقبال نے ڈان کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں