بالی ووڈ اداکارہ شوئیتا تیواری نے معافی مانگ لی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شوئیتا تیواری نے اپنے حالیہ بیان پر معافی مانگ لی جس میں انہوں نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا تھا۔

اداکارہ شوئیتا تیواری اپنے حالیہ بیان کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئی تھیں۔ انہوں نے اپنی ویب سیریز’’شو اسٹاپر‘‘ کی تشہیری تقریب میں ایک متنازع بیان دیا تھا جس کی وجہ سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے اور اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تاہم اب اداکارہ نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ارادہ کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا نہیں تھا بلکہ یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں