ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی: تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور: ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ 2023 سے باہر

نجی نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے تحقیقاتی کمیٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے تشکیل دی ہے۔

پی ایچ ایف کی جانب سے تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ہاکی کےعالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اولمپین کلیم اللہ کے سپرد کی گئی ہے۔

ہاکی اولمپین کلیم اللہ کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی میں اولمپین ناصر علی اور خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

قومی ہاکی پلیئرز دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

نجی نیوز کے مطابق تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں