لاہور: (آئی این این) ایشیا کپ ٹی 20 میں سب سے بڑے ٹاکرے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیا کپ کا ٹی 20 میچ کھیلا جارہا ہے، بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستانی قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سیلاب زدگان سے یکجہتی کے اظہار کے لئے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔
بھارت اننگز
148 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلے ہی اوور میں وکٹ گر گئی، کے ایل راہول نسیم شاہ کی پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، نسیم شاہ کو ایک اور وکٹ مل جانی تھی مگر بدقسمتی سے فخر زمان نے نسیم شاہ کی گیند پر ویرات کوہلی کا کیچ چھوڑ دیا۔
بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان روہت شرما تھے جو کہ 12 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے جبکہ ویرات کوہلی بھی محمد نواز کی ہی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں 35 سکور بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔
چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر سوریا کمار یادیو تھے جو کہ 18 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
پاکستان اننگز
بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں بھارتی ٹیم اپنے دونوں ریویو ضائع کر بیٹھی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 10 رنز بناکر بھوونیشور کمار کی گیند پر ارشدیپ سنگھ کو کیچ دے بیٹھے، پاکستان کی جانب سے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فخر زمان تھے جو کہ اویش خان کی گیند پر 10 سکور بناکر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، افتحار احمد نے 28 رنز بنائے اور ہاردیک پانڈیا کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دیکر پویلین لوٹ گئے۔
محمد رضوان 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیل کر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر اویش خان کو باؤنڈری لائن پر کیچ تھما بیٹھے، خوشدل شاہ بھی خاطر خواہ کارکرگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور پانڈیا کی گیند پر صرف 2 رنز بناکر جدیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، آصف علی بھی اپنی جارحانہ بلے بازی کا جادو نہ نہ چلا سکے اور 9 رنز بناکر بھوونیشور کمار کی گیند پویلین لوٹ گئے۔
محمد نواز صرف ایک رنز بناکر ارشدیپ سنگھ کی گیند پر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، نائب کپتان شاداب خان 10 اور نسیم شاہ صفر پر بھوونیشور کمار کی مسلسل دو گیندوں پر وکٹیں گنوا بیٹھے۔
شاہنواز دھانی نے جارحارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 6 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے، وہ ارشدیپ سنگھ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، حارث رؤف 13 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس طرح قومی ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 147 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، بھارت کی جانب سے بھوونیشور کمار نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کیں، ہاردیک پانڈیا نے 3، ارشدیپ سنگھ نے 2 اور اویش خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت پلیئنگ الیون
Captain @ImRo45 has won the toss and we will bowl first against Pakistan.
A look at our Playing XI for the game.
Live – https://t.co/o3hJ6VNfwF #INDvPAK #AsiaCup2022 pic.twitter.com/O0HQXFQzC4
— BCCI (@BCCI) August 28, 2022
پاکستان کے خلاف میچ کے لئے بھارتی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، وکٹ کیپر دنیش کارتک، ہاردیک پانڈیا، یوزویندرا چاہل، رویندرا جدیجا، بھوونیشور کمار، اویش خان اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
پاکستان پلیئنگ الیون
🏏 India have won the toss and opted to field first 🏏
Our playing XI for the #INDvPAK clash 👇#AsiaCup2022 pic.twitter.com/IvCkAI5wUd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2022
بھارت کے خلاف میچ کے لئے پاکستانی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
نسیم شاہ کا ڈیبیو
.@iNaseemShah – Pakistan’s T20I player No.96 🇵🇰
🧢 The young speedster is awarded his T20I debut cap 👏#AsiaCup2022 | #INDvPAK pic.twitter.com/eOC3AqMJ3V
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2022
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 96ویں پلیئر بن گئے۔
اس موقع پر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہے، کسی بھی فارمیٹ کا ڈیبیو میچ کیریئر کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، خواہش ہے اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دوں۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا اور آخری گروپ میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔