اکاونٹ میں 24 برس کی تنخواہ منتقل، ملازم استعفی دیکر غائب

سین دیاگو: (آئی این این) ملازم 24 سال کی تنخواہ یکمشت ملنے پر کمپنی سے استعفی دے کر غائب ہو گیا، کئی برس کی اجرت یکمشت ادائیگی کا حیران کن واقعہ براعظم امریکہ کے جنوبی ملک چلی میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملازم کروڑوں روپے تنخواہ موصول ہونے پر پہلے تو حیران ہوا پھر استعفی دے کر فرار ہو گیا۔ کولڈ ڈرنکس بنانے والی چلی کی سب سے بڑی کمپنی کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمنٹور کی جانب سے گذشتہ ماہ غلطی سے ملازم کے اکاونٹ میں ایک ماہ کے بجائے 286 ماہ (24 برس) کی تنخواہ ایک لاکھ 80 ہزار امریکی ڈٓالر منتقل ہوئی جو پاکستانی روپے میں تقریبا 3 کروڑ 70 لاکھ 41 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ ملازم سے اضافی تنخواہ واپس کرنے کیلئے استفسار کیا گیا جس پر اس نے تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن استعفی دے کر فرار ہو گیا۔ سنگین غلطی کا مرتکب ہونے پر ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کا ڈپٹی مینیجر شدید کشمکش میں مبتلا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں