امریکی بحری جہازوں اور پاک بحریہ کی مشترکہ مشقیں

امریکا کے بحری جہاز حال ہی میں کراچی پہنچے اور پاکستان نیوی کے ساتھ دو طرفہ مشق کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ  کےمطابق امریکی بحری جہاز اسکوول (پی سی- 7) اور ویل وینڈ (پی سی 11) کی کراچی پورٹ پر آمد پر پاکستان نیوی اور امریکی سفارت خانے کی جانب سے ان کا روایتی جوش کے ساتھ دوستانہ استقبال کیا گیا۔

امریکی بحری جہاز کے دورے میں بندرگاہ پر ملاقاتوں اور سیشنز کے ذریعے دو طرفہ مشق اور پیشہ ورانہ تبادلہ بھی کیا گیا، سمندر میں امریکی اور پاک بحریہ کے جہازوں نے ایک مشق میں حصہ لیا، جس میں سطحی، فضائی اور خصوصی خدمات کے عناصر کو شامل کیا گیا۔

مشق کا مطلب دونوں بحری افواج کے درمیان مطابقت بٖڑھانا، مضبوط بحری تعلقات قائم کرنا اور قابلیت میں اضافہ کرنا تھا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں افواج کے بحری جہازوں نے مشترکہ گشت کیا۔

امریکی بحری جہازوں کا دورہ کراچی اور دو طرفہ مشقیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کی بحری فوج خطے میں امن کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

توقع کی گئی یہ دورہ دونوں ممالک اور خاص طور دونوں بحری افواج کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں