امریکا کی نصف صدی بعد ایک بار پھر چاند پر انسانی مشن بھیجنے کی تیاریاں

نیویارک:(آئی این این) امریکی سائنسدانوں نے پہلی بار چاند پر قدم رکھنے کے نصف صدی بعد ایک بار پھر چاند پر انسانی مشن بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ناسا کے سائنسدان نے 2025 تک چاند پر انسانی مشن بھیجنے کا اعلان کر دیا جبکہ پریس بریفنگ کے دوران ناسا حکام نے بتایا کہ چاند پر انسانی مشن بھیجنے میں کامیابی انسانوں کو مریخ پر اتارنے کی راہ ہموار کرے گی۔

ناسا کے مطابق اس بار خلاء باز طویل عرصے تک چاند پر قیام کریں گے اور مریخ مشن کے لیے ڈیٹا اکٹھا کریں گے، چاند کے لیے پہلا آزمائشی مشن پیر کو فلورا کے اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں