کابل: (آئی این این) افغانستان کے صوبے لوگر میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق لوگر میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے، 9 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ سیلابی ریلے میں بہہ کر 4 افراد لاپتہ ہو گئے۔
سیلاب کے باعث 3 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ افغان حکام کے مطابق کئی دیگر صوبوں کو بھی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور بارشوں کو سلسلہ جاری ہے۔