الیکشن کمیشن نے سال 2023 کے الیکشن کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ الیکشن کیلئے اخراجات کی تفصیلات جاری کی گئیں۔الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات میں آرمی سمیت سیکیورٹی کیلئے 15 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کیلئے 5 ارب 60کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔
دستاویز کے مطابق بیلٹ پیپرز کی اشاعت کیلئے 4 ارب 83 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔انتخابی عملے کی تربیت کیلئے ایک ارب 79 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے
پنجاب میں انتخابات کیلئے 9 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سندھ میں انتخابات کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔
خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے 3 ارب 95 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔بلوچستان میں انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے کی ضرورت ہو گی۔