اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں پہلے سے پتہ تھا یہ چور کپتان کا اقتدار برداشت نہیں کرسکیں گے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جو آج ہو رہا ہے یہ تو ہونا تھا، 3 سال پہلے سے پتہ تھا کہ یہ چور کپتان کا اقتدار برداشت نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بے وفائی کرنے کی کئی وجوہات اور بہانے بتائے گا تو کوئی دغا بازی کا کوئی بہانہ تراشے گا۔
جو آج ہو رہا ہے یہ تو ہونا تھا۔3سال پہلے سے پتہ تھا کہ یہ چور کپتان کا اقتدار برداشت نہیں کر سکیں گے۔کوئی بے وفائی کرنے کی کئی وجوہات اور بہانے بتائے گا تو کوئی دغابازی کاکوئی بہانہ تراشے گا۔
لیکن اصل بات خان کا اصولوں اور پاکستان کی خودداری پر کھڑے رہنا ہے۔ اور خان کھڑا رہے گا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 18, 2022
شہباز گل نے مزید کہا کہ اصل بات عمران خان کا اصولوں اور پاکستان کی خودداری پر کھڑے رہنا ہے اور خان کھڑا رہے گا۔