اسلام آباد: (آئی این این) کورونا کی چھٹی لہر میں تیزی، مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 8 افراد انتقال کر گئے جبکہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12 ہزار273 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 358 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
COVID-19 Statistics 16 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 12,273
Positive Cases: 358
Positivity %: 2.92%
Deaths: 08
Patients on Critical Care: 165— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 16, 2022
قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے 165 مریضوں کی حالت نازک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.92 ریکارڈ کی گئی۔