عمرکوٹ، اسلام آباد :عمر کوٹ میں پاگل گدھے نے دو بچوں سمیت تین افراد کو زخمی کردیا جسے بعد میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، اب اس پر سینئر صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر کا ردعمل بھی آگیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حا مد میر نے لکھا کہ ” اگر پاگل انسانوں کا علاج ہو سکتا ہے تو پاگل گدھوں کا علاج بھی ہو سکتا ہے عمر کوٹ میں پاگل گدھے کو گولی مارنا قابل مذمت ہے بہتر ہوتا کہ اس گدھے کو گرفتار کر کے کچھ عرصہ کے لئے قید تنہائی میں رکھا جاتا تو یہ خود ہی ٹھیک ہو جاتا ڈونکی کنگ بھی تو ایک گدھا ہی تھا”۔
اگر پاگل انسانوں کا علاج ہو سکتا ہے تو پاگل گدھوں کا علاج بھی ہو سکتا ہے عمر کوٹ میں پاگل گدھے کو گولی مارنا قابل مذمت ہے بہتر ہوتا کہ اس گدھے کو گرفتار کر کے کچھ عرصہ کے لئے قید تنہائی میں رکھا جاتا تو یہ خود ہی ٹھیک ہو جاتا ڈونکی کنگ بھی تو ایک گدھا ہی تھا https://t.co/THxtQSDh3L
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 12, 2022