چوہدریوں کے کہنے پر پنجاب میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، رانا ثناء اللہ

مسلم لگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدی برادران کے کہنے پر ہم نے پنجاب میں عدم اعتماد جمع کروائی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران نے خلاف ورزی کی ہے، تو اب حقائق کو سامنے لانا چاہیے۔ ہم نے ان کی آفر کو آخری ملاقات میں تسلیم کیا، ان سے ملاقات میں آفر دی انہوں نے قبول کی کھانا کھایا اور دعائے خیر بھی کی۔

ان کے کہنے پر ہی ہم نے عدم اعتماد جمع کروائی، چوہدریوں نے کبھی ایسے فیصلے کیے نہیں ہیں، یہ ان کی سیاست کا پہلا واقعہ ہے۔

آج بھی ن لیگ کے تمام فیصلے نواز شریف کی مرضی سے ہوتے ہیں، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چوہدری صاحب پی ٹی آئی آپ کو وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتی، پنجاب میں ایک نۓ گروپ نے جنم لیا ہے وہ بزدار گروپ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں