اسلام آباد: پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل کی خبریں مسترد کرتے ہیں۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
وزیراعظم اسرائیلی صدر کے بیان کی تحقیقات کرائیں، مولانا طاہر اشرفی
نجی نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زیر بحث دورے کا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے۔
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، الجزیرہ کی خاتون رپورٹر شہید
نجی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔