اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج کمالیہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج 26 مارچ کو سہ پہر 3 بجے فیصل آباد کے قریب کمالیہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت وفاقی وزرا بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ کمالیہ جلسے میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج ہونے والے جلسے میں وزیر اعظم کی جانب سے اہم اعلانات بھی کیے جا سکتے ہیں جبکہ وزیر اعظم کمالیہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد اور ہڑپہ راوی پل کا افتتاح بھی کریں گے۔
کمالیہ میں جلسے کے لیے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ شرکا کے لیے جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور خواتین شرکا کے لیے پنڈال میں الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔