وزیرِاعظم نے نجم سیٹھی کو پی سی بی چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی

وزیرِاعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کو آئی پی سی وزارت کی جانب سے سمری میں 2 نام موصول ہوئے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے کرکٹ بورڈ میں 2 نام بھجوائے گئے، دونوں کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، 2019ء کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کر دیا جائے گا، 2019ء میں وزیرِ اعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014ء کا آئین بحال کر دیا جائے گا جبکہ چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں