وزیراعظم کا بجلی کے زائد بلوں کا نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب

اسلام آباد: (آئی این این) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلز کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلز کی شکایات پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاون خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلز کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا، خادم پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں