فیفا ورلڈ کپ 2022 : خانم المفتاح کا خوبصورت کلام سےآغاز

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا خوبصورت آغاز ہو گیا، غانم المفتاح اور مورگن فری مین نے خوبصورت کلام سے آغاز کر کے دل چھو لیے۔

ایک طرف ہالی وود اسٹار تھا تو دوسری طرف قطری یوتھ آئیکن ، اور فضا میں قرآنی آیات گونج رہی تھیں، جس نے ہر سننے اور دیکھنے والوں پر اپنا سحر طاری کر دیا، اس تاریخی لمحات کو دنیا کے 500 سے زائد بڑے چینلز پر دکھایا گیا.

پہلی بار فیفا کی دنیا کی افتتاحی تقریب میں تلاوت کا اعزاز حاصل کرنے والے کا نام غنیم المفتاح ہے جو قطر کے مشہور یو ٹیوبر اور حافظ قرآن ہیں۔

غنیم المفتاح 5 مئی 2002 کو ایسی بیماری کے ساتھ اس دنیا میں آئے جس میں ریڑھ کی ہڈی کا زیریں حصہ نشونما نہیں پا سکتا تھا، لیکن ان کی ماں اور انہوں نے ہمت نہ ہارنے کا عزم کیا اور خدا کی دی ہوئی زندگی کا آغاز کیا۔

تعلیم کیلئے اسکول جانا چاہا تو انکار کر دیا گیا، ایک اسکول نے اپنایا تو وہاں کے بچے نہ اپنا سکے دور دور رہنے لگے، لیکن غنیم المفتاح نے اپنی لگن سے یونیورسٹی تک تعلیم حاصل کی اور 15سال کی عمر میں قطر کی سب سے کم عمر کاروباری شخصیت بھی بن گئے۔

وہ مشہور آئس کریم کمپنی کے مالک ہیں جبکہ اپنے خاندان کی سپورٹ سے فلاحی تنظیم الغانم فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی رکھی جو دنیا بھر میں معذور افراد کو وہیل چیئر کی فراہم کرتی ہے۔

غانم کو معذوری کبھی ہرا نہیں سکی، وہ اسکول میں دستانے پہن کر فٹ بال کھیلنے کے ساتھ سمندر میں 200 میٹر تک غوطہ خوری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین غنیم المفتاح کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کے سفیر بھی ہیں۔

فیفا تقریب میں امریکی اداکار مورگن فری مین نے بھی شرکت کی جنہوں اسٹیج کی زمین پر بیٹھ کر غانم المفتاح سے باتیں کیں اور اُن سے سوال کیا کہ دنیا کی اتنی ساری قومیں، ثقافتیں اور نسلیں ساتھ رہ سکتی ہیں؟

جس پر غانم نے قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے بتایا کہ سے اللہ نے توحید اور مساوات کا خصوصی درس دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں