سری لنکن شہری کا قتل، تفتیش میں اہم پیشرفت

پولیس کے مطابق پولیس تفتیش میں 7 مرکزی ملزمان کے حتمی کردار کا تعین کر لیا گیا ہے۔ 2 ملزمان نے سری لنکن شہری پریانتھا پر قینچی سے وار کیے تھے اور حملے میں استعمال ہونے والی دونوں قینچیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

ایک ملزم نے اینٹ کا بلاک سری لنکن شہری پریانتھا کو مارا اور ایک ملزم نے سری لنکن شہری کی لاش کو آگ لگائی۔ جس میں استعمال ہونے والا لائٹر بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان نے فیکٹری کا بیرونی دروازہ توڑ کر ہجوم کو اندر بلایا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم نے فیکٹری ملازمین کو حملے کے لیے اکسایا تھا۔ تمام 7 ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ہے اور ملزمان نے زیر دفعہ 164 کے تحت اپنے بیانات بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔

7 ملزمان سے تفتیش مکمل ہونے پر انہیں گوجرانوالہ جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق سری لنکن شہری کے قتل کیس کے 7 ملزمان کو اسپیشل سیل میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں