روس کے نوبیل یافتہ صحافی نے نوبیل انعام کا میڈل فروخت کرکے رقم یوکرینی پناہ گزینوں پر خرچ کرنے کا اعلان کردیا۔
یوکرین پر روسی حملے کے بعد جہاں دنیا بھر سے روس کو مخالفت اور مذمت کا سامنا وہیں روس کے اندر سے بھی یوکرین جنگ کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
روس کے نوبیل یافتہ صحافی نے نوبیل انعام کے میڈل کو فروخت کرکے رقم یوکرینی پناہ گزینوں پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صحافی مدیر دمیتری مروادوف کہتے ہیں کہ اب یوکرین کے زخمی اور بیمار بچوں کو دیکھا نہیں جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوبیل انعام کا تمغہ نیلام کرکے اس کی رقم ایک خیراتی فاؤنڈیشن کو دیں گے جو یوکرینی پناہ گزینوں کی مدد کررہا ہے۔
انہوں نے فوری جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور انسانی راہداری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دمیتری مرادوف نے 1993 میں اپنے اخبار کی بنیاد رکھی تھی۔ ان کی صاف گوئی روسی حکومت پر تنقید کی بنا پر دمیتری کو 2021 میں امریکی صحافی کے ساتھ امن کا نوبیل انعام ملا تھا۔