انتخابی ضابطہ اخلاق تبدیل،ارکان پارلیمنٹ کو مہم کی اجازت، وزیراعظم پر پابندی، لوئر دیر میں جلسے سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن نےانتخابی ضابطہ اخلاق پرنظرثانی کرتے ہوئے وزیراعظم کو لوئر دیر میں آج جلسے سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پرنظرثانی کا فیصلہ سیاسی جماعتوں سےمشاورت کےبعدکیاگیا ہے۔

تمام ارکان پارلیمنٹ کوانتخابی مہم میں حصہ لینےکی اجازت ہو گی جبکہ پبلک آفس ہولڈرزپرانتخابی مہم میں حصہ لینےپرپابندی رہےگی۔

وزیراعظم عمران خان نےآج لوئردیرمیں جلسہ کرناتھا، الیکشن کمیشن نے انہیں جلسے سے روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں